• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری ٹاؤن، پیپلز پارٹی اراکین کی جیالے چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پیپلز پارٹی کو مشکل کا سامنا،کراچی کے سیاسی گڑھ لیاری میں پیپلز پارٹی کے اپنے ہی جیالے ٹاؤن چیئرمین ناصر کریم کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں وائس چیئرمین اقبال ہنگورو نے میونسپل کمشنر کو عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی جس پر 14 اراکین کے دستخط موجود ہیں قرارداد میں الزام لگایا گیا ہے کہ چیئرمین ترقیاتی فنڈز میں خوربرد اور صفائی کے نظام میں کرپشن کے ذمہ دار ہیں۔ اراکین نے کہا ہے کہ لیاری کی گلیاں، سڑکیں اور کچرا کنڈیاں اس ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اکثریتی رائے کے تحت چیئرمین کو برطرف کرنے اور فوری اجلاس بلا کر کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔عدم اعتماد کی قرارداد پر 9یونین کونسل وائس چیئرمین اور چار خواتین اراکین نے دستخط کئے ہیں لیاری ٹاؤن کے کل اراکین کی تعداد 21 ہے، جن میں سے 14 نے دستخط کئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید