• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوٹن کے قریبی ساتھی کی دو بڑے برطانوی شہروں پر ایٹمی بم گرانے کی دھمکی

کراچی (رفیق مانگٹ)روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے قریبی اتحادی سرگئی کاراگانوف نے برطانیہ کے دو بڑے شہروں، آکسفورڈ اور کیمبرج، پر ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے۔ روسی سرکاری ٹی وی پر ایک شو میں کاراگانوف نے کہا کہ یورپ کی اشرافیہ کی مرضی توڑنے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنا ضروری ہے تاکہ روس اور امریکہ کے درمیان بڑی جنگ سے بچا جا سکے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایٹمی جنگ جیتی جا سکتی ہے اور یورپ کو "سبق سکھانے" کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید