• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے اور بعض نئے علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ درخواست گزاروں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے23جنوری2024کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا ۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف منیر چوہدری اور احمد حسن رانا کی درخواستیں منظور کر لیں۔ 
اہم خبریں سے مزید