اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی آئی اے مشرف رسول کی تحویل سے تاوان کیلئے اغوا کئے گئے بچوں کی بازیابی کے کیس میں وفاقی پولیس نے تینوں بچے عدالت میں پیش کر دئیے۔ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالت کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بچے پہلے ہی چائلڈ پروٹیکشن کے زیر تحویل تھے اور جب ان کی والدہ جوڈیشل ہوئیں تو بچوں کو ادارے کے حوالے کر دیا گیا تھا۔