نئی دہلی( نیوزڈیسک )اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کی دولت میں صرف دو دن میں 13ارب ڈالر(3ہزار 688ارب پاکستانی روپے) کا اضافہ ہوا ہے، جو گروپ کی کمپنیوں کے حصص میں تیز اضافے کے باعث ممکن ہوا۔ بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی کی دولت اب 95.7ارب ڈالر (269 کھرب 25 ارب پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد وہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے بالکل پیچھے ہیں جن کی دولت گھٹ کر 98.6ارب ڈالر (277کھرب41ارب روپے) ہے۔رواں سال اب تک گوتم اڈانی کی دولت میں 17.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جو مکیش امبانی کے دولت میں 8.02 ارب ڈالر اضافے سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ اڈانی گروپ کے حصص میں یہ تیزی اس وقت دیکھنے میں آئی جب سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) نے ہنڈن برگ شارٹ سیلنگ کیس میں گروپ کو کلین چٹ دے دی۔