• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: برطرف سیکڑوں وفاقی ملازمین دوبارہ طلب

کراچی ( نیوزڈیسک) ایلون مسک کی کفایت شعاری مہم کے دوران نوکری سے نکالے گئے سیکڑوں وفاقی ملازمین کو دوبارہ کام پر بلایا جا رہا ہے۔ جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن (GSA) نے انہیں ہفتے کے آخر تک واپسی کا فیصلہ کرنے کی مہلت دی ہے۔ قبول کرنے والوں کو 6اکتوبر کو ڈیوٹی دینا ہوگی۔ ماہرین کے مطابق ملازمین کی بڑے پیمانے پر کمی نے ادارے کو ’’غیر فعال اور عملے سے محروم‘‘ کر دیا تھا۔ اب اچانک یوٹرن اس بات کا ثبوت ہے کہ مسک کی سربراہی میں محکمۂ گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) نے ’’انتہائی تیز‘‘ انداز میں کمی کی تھی۔اسی نوعیت کی بحالی کی کوششیں دیگر اداروں، بشمول IRS، میں بھی جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید