ٹنڈو آدم (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تعلقہ ٹنڈو آدم کے گاؤں سنجر جونیجو پہنچے، جہاں انہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی روشن دین جونیجو کے انتقال پر ان کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین عرف علاؤالدین جونیجو، غیاث الدین جونیجو اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے بھائیوں نور محمد جونیجو، سابق ایم این اے محمد خان جونیجو اور بھتیجے، پیپلزپارٹی ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری جہانگیر جونیجو سے بھی اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔