• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب، الیکٹرک موٹر سائیکلیں دی گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے تمام گروپس کے پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے طلباء کو پہلی مرتبہ انعام کے طور پر برقی موٹر سائیکلیں دی گئیں اس سلسلے میں سندھ اسکاؤٹس آڈیٹوریم کراچی میں بدھ کو تقریب منعقد ہوئ جس کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ تھے تقریب کے میزبان انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے بتایا کہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو یہ برقی موٹرسائیکلیں وزیراعظم پروگرام کے تحت دی گئی ہیں۔ طلباء کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنا حکومت اور بورڈ کا مشترکہ عزم ہے، تاکہ وہ اپنی تعلیمی اور عملی زندگی میں مزید آگے بڑھ سکیں۔ چیئرمین انٹر بورڈ نے اعلان کیا کہ یہ سلسلہ 2030 تک ہر سال جاری رہے گا، تاکہ سرکاری کالجز کے محنتی طلباء کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور وہ دیگر طلباء کے لیے ایک روشن مثال بنیں۔ اس موقع پر انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تعاون سے انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے) نے بھی ایک بڑا اعلان کیا۔ ادارے کے نمائندوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلباء کو مکمل فری اسکالرشپ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مالی پریشانی کے بغیر اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھ سکیں۔
اہم خبریں سے مزید