• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اسرائیل کے معاملے میں بے بس دکھائی دیتا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا امریکہ مسئلہ فلسطین حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے؟ جواب میں تجزیہ کار عمر چیمہ، شہزاد اقبال، سلیم صافی اور ریما عمر نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے معاملے میں بے بس دکھائی دیتا ہے،ٹرمپ اور نوبل انعام دو الگ الگ باتیں، ٹرمپ اور نیتن یاہو کو قاتلوں کا ٹائٹل ملنا چاہیے،اقوام متحدہ اجلاس کا فلسطین کے اردگرد گھومنا مثبت ہے، غزہ کیلئے ایک فضا بن رہی ہے، روس اور اسرائیل کے سوا ٹرمپ پوری دنیا کو ڈکٹیٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ تاہم ٹرمپ کی تمام گفتگو غیر سنجیدہ قرار دی جا رہی ہے، مسلمان ممالک کی جھنجلاہٹ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ صورتحال کو جنگ نہیں بلکہ اسرائیلی بربریت کہا جا رہا ہے جس کے رویے میں کوئی تبدیلی دکھائی نہیں دیتی، عرب ممالک نے بھی اپنی پالیسیوں میں غلطیاں کی ہیں جس کے باعث کسی حل کی صورت نظر نہیں آتی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کی سنجیدگی کی دو ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید