• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب نوشی کی معمولی مقدار بھی بڑھاپے میں ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

کراچی (بابر علی اعوان) برطانیہ میں کی جانے والی ایک نئی اور بڑی تحقیق نے انکشاف ہوا ہے کہ شراب کی کوئی بھی مقدار خواہ وہ معمولی کیوں نہ ہو بڑھاپے میں ڈیمنشیا (یادداشت اور دماغی صلاحیتوں کی کمزوری) کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔ اس مطالعے نے ان پرانی تحقیقات کو چیلنج کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ہلکی شراب نوشی دماغ کے لیے نسبتاً محفوظ یا بعض صورتوں میں فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ یہ تحقیق عالمی طبی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیق میں برطانیہ کے بایو بینک میں شامل تقریباً 5 لاکھ 60 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جن میں انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کے افراد شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکا کے ملین ویٹرن پروگرام (MVP) کے اعداد و شمار بھی تحقیق کا حصہ بنائے گئے، جس میں یورپی، افریقی اور لاطینی امریکی نژاد افراد شریک تھے۔ شرکاء نے اپنی شراب نوشی کی عادات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں، جنہیں وقت کے ساتھ ڈیمنشیا کے خطرات سے جوڑا گیا۔
اہم خبریں سے مزید