• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک نیٹو بن رہا ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدل دے گا، تجزیہ کار

کراچی (نیوز ڈیسک) اسلامک نیٹو بن رہا ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ مشرق وسطی کا نقشہ بدل دے گا۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دے سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس موجود 170 جوہری ہتھیار سعودی عرب کو ایک ایسا ڈیٹرنٹ فراہم کریں گے جو حریف ممالک کے لیے بھی پیغام ہوگا۔ یہ معاہدہ مستقبل میں ممکنہ طور پر دیگر مسلم ممالک تک پھیل کر ایک ’’اسلامی نیٹو‘‘ جیسی اتحادی قوت کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب عرصے سے جوہری طاقت کے حصول کے خواہاں رہا ہےاس کمی کو پورا کرنے کے لیے سب سے موزوں اتحادی سمجھا جا رہا ہے۔ اگر یہ اشتراک مزید گہرا ہوتا ہے تو نہ صرف خلیجی ممالک بلکہ ترکی اور دیگر ریاستیں بھی اس دفاعی بلاک کا حصہ بن سکتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید