اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) حکومت پاکستان کےاسمگلنگ کےخلاف اقدامات کے باوجود افغان ٹرانزٹ ٹریڈمیں اضافہ جاری ہے۔ ذ رائع کے مطابق اگست2025میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈمیں سالانہ بنیادوں پر13فیصدکااضافہ ہوا ہے۔ ماہانہ بنیادوں پراگست2025میں مجموعی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ8فیصد بڑھ گئی ۔اگست2025میں ماہانہ بنیاد پر پاکستان کے راستے افغان برآمدات میں 118 فیصد کااضافہ ہوا۔ جولائی اوراگست2025میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈمیں9فیصد کااضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کےپہلے2ماہ میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ20کروڑ90 لاکھ ڈالرز رہی۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کاحجم 19کروڑ 10لاکھ ڈالرز تھا۔ اگست 2025 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکا حجم 10کروڑ86 لاکھ ڈالرز رہا۔ جولائی 2025میں مجموعی افغان ٹرانزٹ10کروڑ4 لاکھ ڈالرز تھی۔ اگست 2024 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکا حجم 9کروڑ45لاکھ ڈالرز تھا۔ اس سےقبل گذشتہ2مالی سال کےدوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی تھی۔ پاکستان نےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں اسمگلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے۔