• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ سے دفاع، معیشت، ثقافت میں تعلقات کو وسعت دینگے، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (طاہر خلیل)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاع، معیشت، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک کو امن، خوشحالی اور مسلم امہ کی سربلندی کے لئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی مناسبت سے سعودی سفارتخانہ کی جانب سے جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ شاندار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سینیٹ آف پاکستان، پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔سید یوسف رضا گیلانی نے سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز السعود کی بصیرت افروز قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد نے جدید سعودی عرب کی بنیاد رکھی۔انہوں نے مملکت کو ’’اسلامی دنیا میں استحکام، ایمان اور ترقی کی علامت‘‘ قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید