اسلام آباد (محمد صالح ظافر) افغانستان پر مشترکہ مؤقف، پاکستان کی خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز، معاون خصوصی محمد صادق کل ایران کے دورے پر روانہ، خطے کے دیگر دارالحکومتوں سے بھی مشاورت کرینگے۔ مشاورتیں اکتوبر میں ماسکو QUAD و فارمیٹ اجلاس سے پہلے، مشترکہ افغان لائحہ عمل تلاش کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں افغان استحکام کیلئے ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز دے دی۔ پاکستان نے افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی، انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال اور افغان سرزمین پر موجود کم از کم 20 کالعدم دہشت گرد گروپوں کے خلاف مشترکہ مؤقف اپنانے کے لیے خطے کے دارالحکومتوں سے مشاورت کا عمل تیز کر دیا ہے۔