• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکول کرکٹ کے سلسلے میں افتتاحی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو مضبوط کرنے کے لیے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکول کرکٹ کے سلسلہ میں افتتاحی تقریب آج ای لائبریری سپورٹس کمپلیکس ملتان میں دن دس بجے منعقد ہوگی، پروگرام کوآڈینیٹر محمدمنظور لطیفی کے مطابق اس تقریب کی صدارت صدر ڈی سی اے ملتان محمد ارسلان خان کرینگے جبکہ ڈاکٹر صفدر واہگہ سی ای او ایجوکیشن ملتان مہمان خصوصی عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان مہمان اعزاز ہونگے اس تقریب میں 27ستمبر سے شروع ہونے والی سکول کرکٹ کے سلسلہ میں ملتان ڈسڑکٹ کے 9سکولوں کے کھلاڑیوں میں یونیفارم اور سکولوں کو کٹ بیگ دیے جائیں گے، پروگرام میں سکولوں کے طالب علم، اساتذہ کرام اور کرکٹ  سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگی۔ 
ملتان سے مزید