اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)آئی ایم ایف کاوفدپاکستان کےمشن چیف کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ گیا۔ پاکستان میں آئی ایم ایف کےنمائندے ماہیر بینسی نے تفصیلات جاری کردیں۔ آئی ایم ایف وفد قرض پروگرام کے دوسرے جائزہ کے لئےمذاکرات کرے گا۔ آئی ایم ایف پاکستان کےساتھ کلائمٹ فناننسنگ کےپہلےجائزہ پربھی مذاکرات ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کاوفد پاکستان کی معاشی صورت حال کاجائزہ لےگا۔ آئی ایم ایف وفدحالیہ سیلاب کا معیشت اور بجٹ اہداف پر اثرات کاجائزہ لےگا۔ پہلےمرحلے میں پاکستان تکنیکی مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ڈیٹا شیئر کرے گا۔ تکنیکی مذاکرات میں جنوری سے جون 2025 کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ پاکستان آئی ایم ایف کے تمام اہم اہداف پورے کرچکا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرےمرحلےمیں پالیسی سطح مذاکرات ہوں گے۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شرکت کریں گے۔ مذاکرات کی کامیابی پر بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو اگلی قسط جاری ہوگی۔ آئی ایم ایف وفد موسمیاتی تبدیلی کے لیےاقدامات میں پیش رفت کا جائزہ لے گا۔ آئی ایم ایف مشن سیلابی صورتحال کے بعد صورتحال کا جائزہ لے گا۔ سیلاب متاثرین کے لیےحکومتی اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ سیلاب کےبعد بحالی اورامداد کے کےتخمینہ جات پر بات چیت کی جائے گی۔قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے2 ارب ڈالرز سے زیادہ مل چکے ہیں۔