ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم راشد علی سے 15لیٹر شراب، گلگشت پولیس نے ملزم فرید سے 10لیٹر شراب ،صدر پولیس نے ملزم سلیم سے 520گرام چرس ،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم علی رضا سے 30بوتلیں شراب ،جلیل آباد پولیس نے ملزم توفیق سے 15لیٹر شراب اور قطب پور پولیس نے ملزم نسیم عباس سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم نذیر سے پسٹل مع دوگولیاں اور گلگشت پولیس نے ملزم منیر سے ریوالور برآمد کرلیے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،تھانہ صدر کے علاقے میں نامعلوم چور شہری کی کار لے اڑے، اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ،موٹروے پولیس افسر کی مدعیت میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج ، راجہ رام پولیس کو موٹروے پولیس افسر ادریس نے بتایا کہ ملزمان اظہر اور محمد یاسر نے جرم کا رتکاب کیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے حادثات کے مختلف واقعات میں شہریوں کو زخمی کرنے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے میٹر ریڈر کو تشدد کا نشانہ بناکر بے ہوش کرنے کے الزام میں 6نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے شہریوں سے نوسربازی کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے بیلف کو زدو کوب کرنے اور زیر حراست ملزم کو ہتھکڑی سمیت فرار کرانے کے الزام میں پولیس نے دو نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد اوردیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے 20سالہ لڑکے کو محبوس بنانے اور موبائل فون چھین چھیننے کے الزام میں ایک نامزد اور آٹھ نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے شہری سے نقدی و موبائل فون چھیننے کے الزام میں چار ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔