• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مختلف علاقوں کا دورہ، ناقص کارکردگی پر ٹھیکیداروں کو سخت کارروائی کا عندیہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان عوامی ریلیف اور مثالی صفائی نظام کے قیام کیلئے سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں ڈویژن بھر میں سخت مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، صفائی آپریشن کا معائنہ کیا اور بریفننگ بھی لی۔ ڈویژنل ہیڈ آپریشن انوارالحق نے صفائی آپریشن اور عملہ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ناقص کارکردگی دکھانے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بہتر سروس فراہم کرنے کیلئے ویسٹ کولیکشن فیس لاگو کی جارہی ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ گلی محلوں اور مارکیٹوں میں کچرے کی مو ¿ثر کلیکشن اور بروقت تلفی کو یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید