ملتان ( سٹاف رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے نائب صدر اور صدر انجمن تاجران شریف پلازہ چوک کچہری شیخ غلام مرتضیٰ نے ڈبل پھاٹک پل پر بڑھتی ہوئی تجاوزات، ریڑھیوں اور ٹھیلوں کی بھرمار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسدادتجاوزات آپریشن کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ حادثات معمول بن چکے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔