ملتان (سٹاف رپورٹر )میو قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام فلسطینی عوام کی امداد کے لیے روانہ ہونے والے سمندری امدادی جہاز ʼʼصمود فلوٹیلاʼʼ پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے اور رکاوٹوں کے خلاف پرانا شجاعباد روڈ پر ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت بانی چیف آرگنائزر میو قومی یکجہتی کونسل پاکستان سلیم الرحمٰن میو، معروف مذہبی رہنما قاری نوید ہمڑ، ڈویژنل صدر اسحاق میو،جنوبی پنجاب کے صدر وسیم اکرم میو،ڈاکٹر نصرت جاوید میو،داؤد خان خلجی، ملک عبدالغفار اورظفر اقبال اعوان نے کی۔مقررین نے اپنے خطابات میں صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق، عالمی قوانین اور بین الاقوامی روایات کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔