ملتان (سٹاف رپورٹر ) پوسٹل لائف انشورنس نے وفاقی محتسب کے احکامات پر بیوہ خاتون مقصودہ بیگم اور بیٹی بشرا حنا نے وفاقی محتسب کے ریجنل آفس ملتان میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مذکورہ کمپنی میں مرحوم عامر سہیل کی بیمہ زندگی کے کلیم کی ادائیگی کے لئے ان کی درخواست سال 2021 میں جمع کروائی جا چکی ہے، رقم نہ ملنے سے گزشتہ چار سالوں سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں،انہوں نے وفاقی محتسب کے دفتر سے رجوع کیا، بعد از تفتیش وفاقی محتسب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن غلام محمد نے قرار دیا کہ یہ مذکورہ کمپنی کی غلطی ہے کہ اس نے کلیم کی منظوری کے باوجود گزشتہ کئی سالوں سے مذکورہ کلیم کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ جس پر انہوں نے پوسٹل لائف انشورنس کے جنرل مینجر یعقوب کھوکھر کو ترجیحی بنیادوں پر کلیم کی ادائیگی کرنے کا حکم صادر کیا، جس پر پوسٹل لائف انشورنس کی جانب سے دفتر وفاقی محتسب میں ہی متاثرہ بیوہ خواتین کو 9 لاکھ روپے کے چیک جاری کر دیئے۔