ملتان ( سٹاف رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری طارق کریم کی زیر صدارت منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس میں جنوبی پنجاب کی تاجر برادری نے حکومت پاکستان سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں کم از کم دو ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں، جس کے پیش نظر تاجروں کو فوری ریلیف فراہم کیا جانا ناگزیر ہے۔اجلاس میں آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے مرکزی رہنما ممتاز علی بابر نے خصوصی شرکت کی اور تاجر برادری کے مطالبات کی مکمل حمایت کی۔اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر کہا کہ جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع میں بارشوں اور سیلاب نے معمولات زندگی مفلوج کر دیے ہیں۔