ملتان(سٹاف رپورٹر)) شوہر نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بیوی اور بیٹی کو زخمی کردیا، نشتر ہسپتال منتقل ،مظفر آباد پولیس کو لوئس کالونی سٹیٹ ایریا سے سلیم مسیح نے اطلاع دی کہ ناصر مسیح نے اپنی بیوی زاہدہ بی بی اور 17سالہ بیٹی سمیہ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کردیا، زخمیوں کو ریسکیو1122نے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرایا، اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی، تاہم پولیس کے مطابق جھگڑے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔