ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوساہیوال فرسٹ ڈویژن فیصل ظفر نے سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 4اہلکاروں کو معطل کردیا جبکہ غیر قانونی طورپر ٹرانسفارمر کی مرمت کرنیوالے پرائیویٹ الیکٹریشن کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست دیدی۔ پرائیویٹ الیکٹریشن سے ٹرانسفارمر مرمت کروانے، سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کردیا۔