ملتان(سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی ملتان سیلاب زدگان کےلئے امدادی اشیا آج روانہ کرے گی ،بتایا گیاہے کہ خواتین یونیورسٹی نے شجاع آباد، علی پور اور جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرین کےلئے فلڈ ریلیف کمپین کا آغاز کیا تھا جس میں یونیورسٹی کی اساتذہ،افسر اور طالبات نےفنڈز اکٹھا کیا جس سے ضرورت زندگی کی اشیا کو پیکنگ کے بعد متاثرین میں تقسیم کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے، ا س سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے یونیورسٹی کے احاطے میں لگائے گئے ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا اور مہم کے سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات اور تیاریوں کا معائنہ کیا،وائس چانسلرنے کہا کہ نے تعلیمی اداروں اور معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں جو تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بے پناہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔