ملتان(سٹاف ر پورٹر) ضلع کچہری میں بجلی کی بندش شدت اختیار کرگئی ، شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے وکلا اور سائلین شدید پریشانی کا شکار ، شہریوں کا کہنا تھا کہ حبس اور گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث کیسز کی سماعتیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں اور سائلین عدالتی امور کی بندش پر سخت برہمی کا اظہار کر رہے ہیں ، وکلا نے عندیہ دیا ہے کہ اگر صورت حال نہ بدلی تو وکلا برداری احتجاج پر مجبور ہوگی جب کہ ضلع کچہری میں آنے والے وکلا اور سائلین نے میپکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کچہری میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔