ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے مختلف واقعات میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے شراب کی بوتلیں اور آئی فونز برآمد کرلیے ،تفصیل کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز FZ325دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم ملازمین نے ایک مسافر بابر عمر کے بیگ سے شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں جنہیں ضبط کرکے گھر روانہ کردیا گیا ،دریں اثنا دبئی سے آنے والی فلائٹ میں سوار ہوکر ملتان ایئر پورٹ پہنچنے والا محمد رمضان سے کسٹم اہلکاروں نے ایک آئی فون 17میکس پرو برآمد کرلیا،مبین حسین سے بھی کسٹم والوں نے ایئر پورٹ سے سفری بیگ کی سکیننگ کے دوران دو آئی فونز 17میکس پرو اور رانا کلیم کے بیگ سے بھی اہلکاروں نے آئی فون ریکور کرکیا، کسٹم حکام نے مسافروں سے برآمد ہونے والی شراب اور موبائل فونز ضبط کرکے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔