• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاکھ سے زائد مضرصحت قلفیاں اور 3ہزار کلو زائد المیعاد بسٹکس تلف

ملتان،وہاڑی، مظفر گڑھ (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ، نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، ایک لاکھ سے زائد مضرصحت قلفیاں، 3ہزار کلو زائد المیعاد بسٹکس، ایک ہزار کلو جعلی کھویا اور 100 لیٹرمضر صحت دودھ نما گاڑھا محلول تلف کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق   پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی کھویا اور دودھ تیار کرنے والا گروہ بے نقاب کر دیا ،ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ زبیر اعجاز کی سربراہی میں موضع اکبر شاہ لڈن میں قائم یونٹ پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے 1000 کلو جعلی کھویا، 100 لٹر مضر صحت دودھ نما گاڑھا محلول تلف کیا گیا جب کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی،  چھاپے کے دوران 150 کلو وئے پاؤڈر، 70 کلو گھی اور مکسنگ مشینری بھی ضبط کر لی گئی اور تمام مٹیریل قبضے میں لے کر یونٹ کو سیل کر دیا گیا، دوسری جانب مظفر گڑھ میں   پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد مضرصحت قلفیاں اور 3 ہزار کلوگرام زائدالمیعاد بسکٹس تلف کردئیے، اڈا پٹھان ہوٹل کے قریب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کی،کارروائی کے دوران 2 گاڑیوں سے ایک لاکھ سے زائد مضرصحت قلفیاں اور 3 ہزار کلوگرام ایکسپائر بسکٹس برآمد کرلیے گئے،،مضرصحت قلفیاں اور زائدالمیعاد بسکٹس مختلف علاقوں میں سپلائی کیے جارہے تھے،،قلفیاں اور بسکٹس تلف کردئیے گئے جبکہ سپلائر پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔  
ملتان سے مزید