ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی وومن سٹی سیکرٹریٹ میں جمعہ کے بابرکت دن حالیہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد جس میں شمعیں جلا کر مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،تقریب کی صدارت سٹی صدر وومن ونگ عابدہ بخاری نے کی جب کہ سید مطلوب بخاری ملک اکرم میسن قاری منور حسین ملک کاظم رضا اجر عباس شاہ پائند خان عروب علی دعا زھرہ زینب پائند اسما پائند و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر تمام مرحومین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا حالیہ سیلاب سے متاثرہ تمام خاندانوں کی بلا امتیاز اور خاص طور پر جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔