• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا کی گورننگ باڈی کا اجلاس راؤ نعمان امجد دوبارہ جنرل سیکرٹری ایپکا نشتر ہسپتال نامزد

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایپکا کی گورننگ باڈی کا اجلاس جنرل سیکرٹری ایپکا نشتر ہسپتال ملتان و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملتان ڈویژن راؤ نعمان امجد کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل اور ایپکا کی تنظیمنو کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، اجلاس میں راؤ نعمان امجد نے ذاتی وجوہات کی بناپر بطور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایپکا ملتان ڈویژن و جنرل سیکرٹری ایپکا نشتر ہسپتال ملتان اپنی خدمات جاری رکھنے سے معذرت کی جس کو ایپکا قیادت نے یکسر مسترد کر دیااور راؤ نعمان امجد کی قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دوبارہ ایپکا نشتر ہسپتال ملتان کا جنرل سیکرٹری اور ایپکا ملتان ڈویژن کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا۔
ملتان سے مزید