• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت مند جسم و دماغ کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے،چیئرمین آئی سی ایم اے ملتان

ملتان( سٹاف رپورٹر) آئی سی ایم اے ملتان برانچ کونسل کے چیئرمین محمد یوسف صدیقی اور جوائنٹ ڈائریکٹر ثمینہ خان کیانی نے کہا ہے کہ صحت مند جسم و دماغ کے لیے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے خاص طور پر تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلے بہت ضروری ہیں اس لیے آئی سی ایم اے ان ڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کراتا رہتا ہے اور سالانہ سپورٹس گالا میں تمام طلباء و طالبات بھرپور حصہ لیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین روزہ سپورٹس گالا کا افتتاح کرتے ہوئے کہی کھیلوں میں رسہ کشی، بوری دوڑ، 100 میٹر دوڑ، فٹبال، کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، لڈو، کیرم بورڈ، شترنج اور دیگر کھیل شامل تھے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی سپورٹس گالا تین روز جاری رہے گا۔
ملتان سے مزید