ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا پیرا فورس کے ہمراہ تجاوزات مافیاکے خلاف گرینڈ آپریشن، تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پیرا فورس و ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے خانیوال روڈ،چوک کمہاراں والا،پیراں غائب روڈ،40 فٹی روڈ سے ہیوی مشینری کی مدد سے پختہ تجاوزات تھڑے،شیڈز،تندور،چھپر وغیرہ کو مسمار کر دیا جب کہ روڈ سائیڈز پر قائم عارضی تجاوزات کو بھی کلیئر کروا دیا۔