• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین کی ٹکر سے 60سالہ شخص زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ٹرین کی ٹکر سے 60سالہ شخص زخمی، تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق عبدالرحمان نے پولیس کو اطلاع دی کہ ریلوے پھاٹک سیتل ماڑی کے قریب نامعلوم شخص ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جو پتھروں سے سلپ ہوکر ٹرین کی زد میں آگیا تھا جس نے دریافت پر اپنا نام حکیم الدین بتلایا اور ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
ملتان سے مزید