• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ فیمیل ایمبیسیڈر پروگرام کی افتتاحی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام ’’وزیراعلیٰ فیمیل ایمبیسیڈر پروگرام‘‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں ڈاکٹر باسط ندیم ، ڈاکٹر طاہر محمود ، ڈاکٹر ارم بتول اعوان اور مظہر علی نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طالبات کو بااعتماد، باصلاحیت اور قیادت کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں باوقار کردار ادا کرسکیں۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اس پروگرام کے تحت دیے جانے والے پلیٹ فارم کو بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے ۔
ملتان سے مزید