ملتان(سٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں تین افراد کم لڑکے پر بہیمانہ تشدد کررہے تھے ،جانچ پڑتال پروڈیو گلشن مارکیٹ کے ہوٹل کی معلوم ہوئی پولیس نے کم عمر لڑکے جس کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی کو تشدد کرنے والے ملزمان محمد آصف ، زین رحمان اور شاہد علی کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ضرار پر تشدد کرنے والے ملزمان ہوٹل پر کام کرتے ہیں اور ضرار پر موبائل چوری کا الزام تھا ۔