• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 29مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں29مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ قادر پورراں کے علاقے ناصر سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل و موبائل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے نوید ظفر سے مائیکرو یو ،ایل سی ڈی محمد اکبر کی بکریاں سٹی شجاع آباد کے علاقے فدا حسین کی موٹرسائیکل اللہ ڈیوایا کی نقدی 1لاکھ 25ہزار حسیب الحسن راجہ رام کے علاقے انیسہ بی بی کے موبائل فونز صدر جلالپور کے علاقے محمد صابر کی ونڈو جنید کا انورٹر و سپرے سٹی جلالپور کے علاقے ایاز حسین کی موٹرسائیکل گلگشت کے علاقے کاشف کے گھر سے نقدی و دوتولہ طلائی زیورات بی زیڈ کے علاقے حذیفہ کی موٹرسائیکل صدر کے علاقے شبیر کا گھریلوں سامان قادر پورراں کے علاقے ندیم کا سامان حنیف کا موبائل نیوملتان کے علاقے ضیا جاوید کا سامان شاہ رکن عالم کے علاقے سہیل کی نقدی 70ہزار ندیم اختر کی نقدی 75ہزار طلحہ لیاقت کی نقدی موبائل و ایل سی ڈی سیتل ماڑی کے علاقے اجمل کا میٹر بجلی محمد عمران کا گھریلوں سامان حرم گیٹ کے علاقے محمد حسین کا موبائل بوہڑ گیٹ کے علاقے آصف کی موٹرسائیکل کینٹ کے علاقے عارف جمیل کا میٹر بجلی اسماعیل ، ریاض جلیل آباد کے علاقے عبداللہ ،قسور عباس کے موبائلزفونز قطب پور کے علاقے صابر کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے ندیم اقبال کا بکرا عاطف جمیل کی نقدی چالیس ہزار و گھریلو سامان صوبیہ حسین کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے تہمینہ رمضان نقدی طلائی زیور و موبائل اور محمد قدیر کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید