اسلام آ باد(آئی این پی )سپریم کورٹ کے ججز نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ بیٹا والد کو گھر سے کیسے نکال سکتا ہے؟ دوسری شادی کرنا گناہ تو نہیں، بچوں نے لگتا ہے والد کو بہت ناراض کر دیا ہے ، بہتر ہے بچے والد سے صلح کرلیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے والد کے ساتھ بیٹا بیٹی کے لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت کی، جس میں وکیل نے موقف اختیار کیا کہ والد نے دوسری شادی کی ہے اب بیٹا بیٹی کو گھر سے نکالنا چاہتے ہیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ دوسری شادی کرنا گناہ تو نہیں ہے۔