دبئی(نمائندہ خصوصی)ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی ایشیا کپ کے فائنل کے موقع پر دبئی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے امکان ہے کہ وہ اختتامی تقریب میں بھی موجود ہوں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ میں شاندار مقابلے، ناقابلِ فراموش لمحات رقم ہوئےہیں ،ایشیاکپ کے ریکارڈ ناظرین اور شائقین دراصل ایشیا بھر میں کرکٹ کی بڑھتی مقبولیت کا ثبوت ہےشاندار فائنل دیکھنے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لیے پرجوش ہوں۔فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم نے آرام کیا اور پریس کانفرنس نہیں کی لیکن بھارتی میڈیا نے سلمان علی آغا کی پریس کانفرنس اور پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کا رخ کیا۔ایک بھارتی صحافی نے پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر سے پوچھا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے کپتانوں کے فوٹو شوٹ کا بتایا ہے۔