دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے حارث رؤف کا جرمانہ اپنی ذاتی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان میچ ریفری رچی رچرڈسن کے فیصلے کے خلاف آئی سی سی سے اپیل کریں گے۔حارث رؤف کو میچ کے دوران 0-6 کا اشارہ کرنے پر ان کی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔