• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندر کے راستے ایران فرار کی کوشش کرنیوالے 5 افغان شہریوں سمیت 11 گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والے5 افغان شہریوں سمیت 11 ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، کارروائی ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کی ،گرفتار ملزموںمیں 5 کا تعلق افغانستان جب کہ دیگر 6پاکستانی ملزموں کاتعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے،ملزموںکو جیوانی سے گرفتار کیا گیا ،ترجمان ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزموں نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید