• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق، 2 لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون تھانہ کی حدود پورٹ قاسم موڑ وائرلیس گیٹ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایمبولنس کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 42سالہ رشید ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی ، ایس ایچ و اسلم بلو کے مطابق پولیس نے چند افراد کی مدد سے واٹرٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتارکرکے ٹینکر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کردیا تاہم پولیس مزید جانچ کررہی ہے، شاہ لطیف ٹاون تھانہ کی حدود قائد آباد پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے 55سالہ شاہد ولدسیف الدین زخمی ہوگیا جسے ایمبولنس میں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا ، علاوہ ازیں سائٹ بی تھانہ کی حدود سائٹ لیبر اسکوائر کے قریب واقع نجی کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 45 سالہ اسلم کے نام سے کی گئی ، دریں اثنا پریڈی تھانہ کی حدود صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب 55سالہ اور لانڈھی نمبر 6 ملک شاپ کے قریب 45سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں، پولیس نےسرکاری اسپتال اور بعدازاں سردخانے منتقل کردیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید