• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گھریلو بائیو گیس یونٹس کے ذریعے فضلے سے توانائی پیدا کرنیکا منصوبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کو کچرا علیحدہ رکھنے اورکچن کے فضلے سے گیس بنانے کے پروجیکٹ کے حوالے سے آگاہی کا آغاز جلدکیا جائے گا اجلاس میں بائیو ٹیک فیولز کے سی ای او مصطفی سراج، ڈائریکٹر ڈاکٹر مجاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد،سی ای او(ای ایچ ڈبلیوایم ایس) ضیازبیری ویگر افسران موجود تھے، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ کراچی میں گھریلو بائیو گیس یونٹس کے ذریعے فضلے سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ جلد متعارف کیا جائے گا، بائیوٹیک فیولزپائیلٹ پروجیکٹ کے تحت کچن کا فضلہ جمع کر کے گیس پیدا کی جائے گی جو کھانے پکانے کے لئے استعمال ہو سکے گی،شہریوں کومنصوبے کی آگاہی دینے کے لئے بائیو ٹیک فیولز کے ساتھ جلد ایم او یو سائن کریں گے،ابتدائی طور پر 150 سے 200 گھروں پر مشتمل ایک سے دو محلوں میں یہ منصوبہ شروع کیا جا ئے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید