• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی ترقی کو سیاسی مفادات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، الطاف شکور

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کو سیاسی مفادات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے،مراد علی شاہ اورمرتضیٰ وہاب کا گرین لائن منصوبے پر کام ر کوانا افسوسناک ہے،پی پی پی کی سندھ اور شہری حکومتیں ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ہیں، عروس البلاد،پیپلز پارٹی کی کرپشن کی نذر ہوگیا ہے،کراچی کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھاری فنڈنگ کی ضرورت ہے، اس بات اظہار انہوں نے ضلعی صدور اور ورکرزسے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے گرین لائن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام رکوانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی ترقی کو سیاسی تنازعات کی نذر نہ کیا جائے،ایک طرف سندھ حکومت شکایت کرتی ہے کہ وفاق کراچی پر فنڈز خرچ نہیں کرتا، اور دوسری طرف جب وفاقی حکومت ایک اہم منصوبے پر کام شروع کرتی ہے تو وہ اس کی راہ میں روڑے اٹکاتے ہیں، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔ کراچی کے شہریوں کی دیرینہ خواہش ہے کہ گرین لائن بی آر ٹی کے دوسرے مرحلے پر جلد از جلد کام مکمل کیا جائے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ سندھ اور شہری حکومتیں اس کی راہ میں حائل ہو رہی ہیں۔ سندھ حکومت کے منفی رویے کے باعث کراچی کا انفراسٹرکچر پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے اور شہری اس صورتحال سے سخت نالاں ہیں۔ کراچی کو وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کی جانب سے بھاری فنڈنگ کی ضرورت ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید