کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرزنے حب چیک پوسٹ سے دوران چیکنگ منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان محمد خان ، بشیر احمد ، کامران غلام اورحسین جان کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرزنے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی ، ملزمان کے قبضے سے 10کلو گرام حشیش،2.100 کلو گرام آئس، 2.150 کلو گرام کرسٹل، 6موبائل فونز اورنقدی برآمد ہوئی ہے ،ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان منشیات بسوں کے خفیہ خانوں میں چھپا کربلو چستان سے کراچی لاتے تھے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت لاکھوں روپے ہے،ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ منشیات کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔