کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ایک اہم خط ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ بھر کے سرکاری ملازمین کےجائز اور آئینی مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے، تاکہ صوبے میں جاری بے چینی اور احتجاج کا خاتمہ ہو،انہوں نے کہا کہ اگر دیگر صوبوں، خصوصاً پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں، الاؤنسز، گروپ انشورنس اور دیگر سہولتوں میں نمایاں اضافہ دیا جا رہا ہے تو سندھ کے ملازمین کو ان حقوق سے محروم رکھنا نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ ایک کھلا امتیازی سلوک بھی ہے،تنخواہوں میں ستر فیصد اضافہ کیا جائے، گریڈ 1 سے 22 تک تمام ملازمین کو پچاس فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے، متنازع پنشن اصلاحات کو فوری واپس لے کر پرانی اسکیم بحال کی جائے۔