• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کی بن قاسم اور گھارو میں مینگرو و شجرکاری مہم کا آغاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ نے بن قاسم اور گھارو میں مینگروو شجرکاری مہم 2025 کا باضابطہ آغاز کر دیا، اس موقع پر کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا، یہ مہم محکمۂ جنگلات سندھ و بلوچستان اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کے تعاون سے شروع کی گئی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل فیصل امین نے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ساحلی آبادیوں کو زمینی کٹاؤ اور قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے میں مینگرووز کے کلیدی کردار کو اُجاگر کیا، انہوں نے محکمۂ جنگلات سندھ و بلوچستان اور آئی یو سی این کے پاک بحریہ کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے اس مہم کو ماحولیاتی آگاہی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا،مینگروو شجرکاری مہم پاک بحریہ کے ماحولیاتی تحفظ پروگرام کا اہم حصہ ہے، جس کے تحت اب تک شاہ بندر سے جیوانی تک 87 لاکھ مینگروو کے پودے لگائے جا چکے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید