• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل کے نئے پروٹوکول: ٹاس پر دو پریزنٹرز، ہینڈ شیک نہ ساتھ تصویر

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچوں کے دوران دوریاں بڑھ رہی ہیں۔ ایشیا کپ فائنل کیلئے نیا پروٹوکول بنایا گیا۔ ٹاس کے وقت پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس نے سلمان علی آغا اور روی شاستری نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو سے انٹر ویو کیا اور ان سے ہاتھ ملایا۔ یہ پہلا موقع تھا جب ٹاس کیلئے دو الگ الگ پریزنٹر کی خدمات حاصل کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم انتظامیہ نے نیوٹرل پریزنٹر کی براڈ کاسٹر کی تجویز مسترد کردی۔ سلمان علی آغا نے میچ ریفری رچی رچرڈسن سے ہاتھ ملایا، کپتانوں کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا ۔ ٹاس کے وقت ٹرافی کو پچ کے وسط میں رکھا گیا، الگ سے فوٹو شوٹ نہیں ہوا۔ متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرکے رچی رچرڈسن کی تقرری کی گئی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے نمائندے سلمان نصیر گرائونڈ میں رہے اور پروٹوکول کے حوالے سے بریف کرتے رہے۔ فائنل میچ والے دن سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر نے اپنے کالم میں تجویز دی کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ میچ نہیں ہونے چاہیں۔

اسپورٹس سے مزید