• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فحش اشاروں پر ارشدیپ سنگھ کےخلاف پی سی بی کی درخواست

دبئی (نمائندہ خصوصی)بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد پی بی سی نے بھارتی لیفٹ آرم فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف ایکشن کے لئےآئی سی سی میں درخواست دے دی ۔ذرائع کے مطابق ارشدیپ نے 21ستمبر کو میچ کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب انتہائی نازیبا اور فحش اشارے کیے تھے جس سےآئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی پاکستانی درخواست کے مطابق ارشدیپ نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کارروائی کی جائے۔

اسپورٹس سے مزید