دبئی(نمائندہ خصوصی)ویسٹ انڈیز اور نیپال کی کرکٹ ٹیموں کا دوسرا ٹی 20انٹر نیشنل پیر کو شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پہلے میچ میں نیپال نے ویسٹ انڈیز کو 18رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی یہ نیپال کی آئی سی سی کے کسی فل ممبر کی ٹیم کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔نیپال نے8وکٹ پر 148رنز بنائے ناکام ٹیم9وکٹ پر129رنز بناسکی۔ پلیئر آف دی میچ روہت پاڈل نے35گیندوں پر38رنز بنائے اور20رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔