کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت نے بنگلہ دیش کو پینلٹی ککس پر شکست دیکر ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔کولمبو میں فائنل مقررہ وقت میں دو دو گول سے برابر رہا ۔ بھارت نے 4-1سے فتح حاصل کی۔ سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش نے شکست دی تھی۔پاکستان کے محمد عبداللہ ٹورنامنٹ ٹاپ اسکورر رہےہیں انہوں نے چھ گول کئے اور سب سے زیادہ گول کرنے پر ایوارڈ حاصل کیا۔